انٹر نیشنل

حج سیزن: مقیم غیر ملکیوں پر بغیر پرمٹ مکہ جانے پر آج سے پابندی

حیدرآباد ۔ کے این واصف

حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مکہ شہر مین داخلے پر پابندیان عائد ہوجاتی ہیں۔ سعودی محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’ پیر 15 مئی 2023 سے مقیم غیرملکی اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جاسکتے‘۔ سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ امن عامہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ مکہ مکرمہ جانے کے خواہشمند مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے حج سیزن کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کیا جارہا ہے‘۔

پیر 15 مئی سے ایسا کوئی مقیم غیرملکی جس کے پاس متعلقہ اداروں کے جاری کردہ مکہ جانے کا پرمٹ نہیں ہوگا اسے مقدس شہر میں داخلے سے روکا جائے گا‘۔ امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ حج 1444ھ کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرانے کے لیے مکہ جانے والی چیک پوسٹوں پر پرمٹ چیک کیے جائیں گے‘۔ ’ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر جانے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا اسے اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس لوٹا دیا جائے گا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’حج سیزن ضابطے کے تحت ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ ہوگا یا عمرہ پرمٹ یا حج پرمٹ ہوگا تو وہ اس سے مستثنی ہوں گے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button