تلنگانہ

رقم تقسیم کرنے کا الزام حیدرآباد میں محکمہ آبکاری کا سرکل انسپکٹرمعطل

حیدرآباد: رقم کی تقسیم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے الزام میں ایک محکمہ آبکاری کے سرکل انسپکٹر کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

 

حکام کے مطابق انسپکٹر انجیت راؤ کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جو ایک کار میں رقم منتقل کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔ میڑچل ملکاجگری ضلع کے میڈی پلی منڈل چنگی چرلہ میں کار میں نقدی کی منتقلی کو کانگریس کے لیڈروں نے روک دیا تھا اور کار کا تعاقب کرتے ہوئے انسپکٹر کو پکڑ لیا تھا۔

 

اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوا، انسپکٹرکو پکڑنے کے بعد اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر 6لاکھ روپئے نقد رقم اورکار کو ضبط کرلیا تھا۔ انجیت راؤ کو بغیر اجازت ہیڈ کوارٹر چھوڑنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button