تلنگانہ

ملک بھر میں بی جے پی نے نکسلزم اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا _ تلنگانہ نظام آباد اور دیگر مقامات پر امیت شاہ کا خطاب

ملک بھر میں بی جے پی نے نکسلزم اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا 

اے بی سی نے مسلمانوں کا سیاسی استحصال کیا

تلنگانہ میں ڈبل آر کی ٹیکس وصولی کا الزام 

تلنگانہ میں بی جے پی کے ووٹ فیصد کا اضافہ میں (10) پارلمانی نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ 

نظام آباد میں بی جے پی امیدوار ڈی اروند کی انتخابی جلسہ عام سے وزیر داخلہ امیت شاہ کا خطاب 

 

نظام آباد 5/ مئ (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) ملک بھر سے بی جے پی نے نکسلزم اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج نظام آباد میں گری راج کالج گراؤنڈ پر حلقہ پارلمینٹ نظام آباد بی جے پی امیدوار ڈی اروند کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا امیت شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کا اے بی سی نے سیاسی طور پر استحصال کیا ہے انہوں نے اس مخفف کی وضاحت کی اور کہا کہ اے سے اسد الدین اویسی ، بی سے بی آر ایس پارٹی ، سی سے کانگریس پارٹی ہے امیت شاہ نے کانگریس پارٹی پر شدید تنقید کی کہ 70سال تک اقتدار پر رہی لیکن رام مندر کے تنازعہ کو لٹکا رکھا انہوں نے کہا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں کانگریس قائدین سونیا گاندھی ، کھرگے ،راہول گاندھی کو شرکت کی دعوت دی گئی

 

لیکن انہوں نے عدم شریک رہے اس کی وجہ وہ ایک طبقہ کے ووٹ سے محروم ہونے سے ڈرتے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا اؤر کہا کہ 10 پارلمینٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کر یگئ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں بھر میں پی ایف آئی کی غیر قانونی وملک دشمن سرگرمیوں پر پابندی عائد کی اور کشمیر کے خصوصی موقف 370 کو برخواست کیا ہے امیت شاہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے اس سبق سکھایا گیا انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اکثریت میں ہونے کی وجہ سے فیصلہ ملک کی حفاظت کے لئے کئے گئے امیت شاہ نے کہا کہ تحفظات کے ختم کرنے کا کانگریس پارٹی کی جانب سے گمراہ کن پروپگنڈہ کیا جارہاہے نریندر مودی حکومت دس سالوں سے برسراقتدار ہے

 

لیکن تحفظات کو ختم نہیں ‌کیا جو ایک واضح ثبوت ہے امیت شاہ نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ ریاست کو تباہ کردیا ہے کے سی آر ،نریندر مودی سے حساب طلب کررہے انہیں اپنے گریبان میں جھانکر دیکھنا چاہئے شراب اسکنڈل کا حساب دینا ہوگا امیت شاہ نے ریاست میں رام‌ جلوس نکالنے پر پابندی ، سقوط حیدرآباد کی سرکاری طور پر تقاریب ‌کا مجلس دباؤ میں مخالفت کی جارہی ہے امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے ملک کی 80 کروڑ عوام راشن ، گیس سلنڈر ، و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا تذکرہ کیا انہوں کہا نے ضلع نظام آباد میں ہلدی بورڈ کے قیام کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے نمائندگی کی اور ہلدی بورڈ کے قیام کو یقینی بنایا امیت شاہ نے کہا کہ ڈی اروند کو ووٹ دینا نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بننا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی اروند کو مرکزی وزیر بنایا جائے گا

 

انہوں نے کمل کے نشان کو اس طرح دباؤ کی اس گونج اٹالی میں سنائی دیں امیت شاہ نے کہا شکر سازی کی صعنت کو بی آر ایس اور گانگریس نے نقصان پہونچا اس کی کشادگی عمل لائی جائے گی نظام آباد میں بیڑی مزدوروں کے لئے ہسپتال قائم کیا جائے گا

انہوں نے تلنگانہ کانگریس کے لئے اے ٹی ایم مشین میں تبدیل ہو گیا ہے دو R راہول گاندھی اور ریونت ریڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ ٹیکس وصولی میں ملوث ہیں ڈی اروند کو کامیاب بنانے پر ضلع کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کو روبہ عمل لایا جائے گا امیت شاہ نے جلسہ میں موجود شرکاء سے نعرے اور اب کی بار 400 پار اور ڈی اروند کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے  دونوں ہاتھ اٹھا کر عوام سے تائید حاصل کی

 

اس موقع پر ایم پی امیدوار ڈی اروند ، رکن اسمبلی اربن نظام آباد سوریہ نارائنا دھنپال ،سابق رکن اسمبلی وائی لکشمی نارائنا ،صدر ضلع بی جے پی کے علاوہ دیگر قائدین نے مخاطب کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button