تلنگانہ

حیدرآباد میں آج صبح موسلادھار بارش _ مزید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 29 اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد میں آج  موسلادھار بارش ہوئی  ہے۔ صبح 5 بجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو 8 بجے تک جاری رہا ۔ جس کے باعث بارش کا پانی سڑکوں پر ہر طرف جمع ہوگیا ۔ موسلادھار بارش کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں مزید 3 گھنٹے تک تیز بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

حیدرآباد کے علاقے بشیر باغ میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوا۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ حمایت نگر گلی  14 نمبر  اسٹریٹ زیر آب آگئی ۔ قطب اللہ پور کے آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ بوڈاپل، پیرزادی گوڈا کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

سکندرآباد اور کنٹونمنٹ کے اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے۔ چندا نگر، میاں پور، مادہا پور اور گچی باولی ، نامپلی ، عابڈس، کوٹھی ، چادر گھاٹ، ملک پیٹ، سعیدآباد، کنچن باغ، چندرائن گٹہ، چارمینار، فلک نما اور پرانے شہر کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ بارش صرف ایک گھنٹہ میں حمایت نگر کے علاقے میں 77 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے باقی علاقوں میں ہوئی بارش کی تفصیلات اوپر کے جدول میں درج ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button