تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

حیدرآباد: تلنگانہ کے بعض اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اضلاع کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ،ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ،یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، محبوب نگراورناگرکرنول میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہرکیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ ہلکی، اوسط بارش کاامکان ہے۔ اسی دوران تلنگانہ میں 9 تا11مئی بعض مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں دو تاتین ڈگری کے اضافہ کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button