تلنگانہ

اردو لیکس کے سفر کے 8 سال مکمل۔ اردو ویب سائیٹ کی کامیابی تمام اردو والوں کی کامیابی: ایڈیٹر ذیشان علی زاہد

حیدرآباد: ایک ایسے وقت جب اردو کو ختم کرنے کی سازشیں رچی جارہی ہیں اردو زبان کیلئے درد رکھنے والے احباب کے ساتھ ملکر اردو کی ترقی و ترویج کیلئے ہم نے اردو لیکس کی بنیاد رکھی۔ انٹرنیٹ پر دیگر زبانوں کی ویب سائیٹس دیکھ کر دل کڑھتا تھا کہ کاش اردو میں بھی کوئی ایسی ویب سائیٹ ہو جو بروقت اردو قارئین کو تازہ ترین اور حقیقت پر مبنی خبریں پہنچا سکے۔ اسی فکر اسی جذبہ کے ساتھ زاتی سرمایہ سے اردو لیکس کا آغاز کیا گیا۔

 

آج ہی کے دن 23 فروری 2016 اردو لیکس اردو نیوز ویب سائیٹ شروع کی گئی۔ آج اللہ کے کرم اورآپ تمام کے تعاون سے اردو لیکس نہ صرف حیدرآباد ،تلنگانہ بلکہ ہندوستان کے علاوہ خلیجی ممالک میں تعارف کا محتاج نہیں رہا۔ ہماری اس کوشش میں ہمارے تمام ساتھیوں اور نمائندوں کے ساتھ ساتھ آپ تمام کا ادارہ تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کی بلکہ قدم قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔ کہیں کوئی غلطی ہوئی تو اس کیلئے تعمیری تنیقد بھی کی گئی۔ اس کیلئے ادارہ آپ تمام کا مشکور ہے۔

 

یہ صرف ہماری نہیں بلکہ ہم تمام کی اورخاص طور پر اردو والوں کی کامیابی ہے، آج اردو کو ختم کرنے کی سازشوں کے دورمیں بھی اردو لیکس کے قارئین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ امید کہ اردو لیکس کے ذریعہ آپ کا ہمارا جو رشتہ قائم ہوا ہے وہ یونہی ہمیشہ برقراررہے گا، اردو لیکس کی کامیابی کسی ایک فرد یا ادارہ کی نہیں بلکہ ہم تمام کی کامیابی ہے۔ اس کی کامیابی کا سہرا خبروں کے انتخاب سے لے کراس کی اشاعت کیلئے کام کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ان خبروں کو پڑھنے اورزیادہ سے زیادہ شیئرکرنے والے تمام قارئیں کے سر جاتا ہے۔

آپ کی دعاوں کا طالب

ایڈیرانچیف۔ذیشان علی زاہد

متعلقہ خبریں

Back to top button