تلنگانہ

دودھ ابل جانے پر خاتون کی شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے کردی بے رحمی سے پٹائی _ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد _ 30 مئی ( اردولیکس) دودھ ابل جانے پر برہم شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے ایک خاتون کو بری طرح مار کر زخمی کر دیا۔خاتون کو شدید زخمی حالت میں اس کے گھر والوں نے ہاسپٹل میں بھرتی کروادیا۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے مدھورا نگر کے ایلاریڈی گوڈا میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق صنعت نگر علاؤ الدین کوٹھی کی حنابیگم (28) کی شادی ایلاریڈی گوڈا کے حسین (42) کے ساتھ چار سال قبل ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔خاتون کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ شوہر حسین، ساس افروز بیگم، نند سونی، دیور تبریز اور ایوب شادی کے بعد سے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کر رہے تھے اور گزشتہ روز حنا بیگم کے ہاتھوں چولہے پر دودھ ابل گیا۔ جس پر اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے خاتون کی کافی پٹائی کردی۔

 

اور شوہر نے اپنے سسرال والوں کو فون پر بتایا کہ ان کی بیٹی مرگئی ہے جس پر خاتون کے گھر والے اس کے سسرال پہنچ گئے۔اور حنا بیگم کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے گھر والوں نے الزام لگایا کہ شادی کے بعد سے مزید جہیز کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button