تلنگانہ

کرکٹر محمد سراج سے مرکزی وزیر نرملا سیتا رامن کی ملاقات _ ورلڈ کپ میں شاندار مظاہرہ پر دی مبارکباد

حیدرآباد _ 21 نومبر ( اردولیکس) ون ڈے ورلڈ کپ-2023 کے فائنل میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر اپنے اپنے گھر واپس ہورہے ہیں۔ اس دوران تیز گیند باز محمد سراج پیر کی رات حیدرآباد پہنچے جہاں مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے راجیو گاندھی ایرپورٹ پر سراج سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیتا رامن نے ہندوستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ اسی طرح انہوں نے سراج کو تسلی دی کہ کھیل میں جیت اور ہار فطری ہے۔

 

بھارت میں منعقد ہونے والے اس میگا ٹورنامنٹ میں سراج نے 11 میچوں میں 33.50 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف 16 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں اور ورلڈ کپ میں اپنی بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ سینئر جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کے ساتھ انہوں نے اپنا کردار موثر انداز میں نبھایا۔

 

ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی بہت جذباتی ہو گئے۔ خاص طور پر حیدرآباد کے تیز گیند باز محمد سراج اس شکست کو برداشت نہ کر سکے اور وہ اسٹیڈیم میں ہی رو پڑے تھے ۔ ہندوستانی شائقین کے ساتھ ساتھ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی بھی اس شکست کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔فائنل میں شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی بھی بھارتی کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں داخل ہو کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تھی ۔

 

اسی دوران مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج سے ملاقات کی اور انہیں کرکٹ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button