انٹر نیشنل

غیر ملکیوں کے علاج کے لیے صحت وقف فنڈ کا اجرا۔ خارجیوں کے لئے خوشخبری

ریاض ۔ کے این واصف

صحت فنڈ کا خیام مملکت کے غیر مقیم باشندون کے لئے ایک خوشی کی نوید ہے۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ضرورت مند غیر ملکیوں کے لیے صحت وقف فنڈ کا اجرا کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہاں غیر ملکی سرکاری ہاسپٹل میں علاج نہیں کروا سکتے اور خانگی دواخانے میں علاج کے لئے میڈیکل انشورنس ضروری ہوتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صحت وقف فنڈ ان غیر ملکیوں کے لیے مختص ہوگا جو سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کر واسکتے اور نہ ہی ان کے پاس میڈیکل انشورنس ہے۔صحت وقف فنڈ 2025 تک 200 ملین ریال جمع کرنے کی کوشش کرے گا جو وقف کے لیے صرف ہوں گے۔صحت وقف فنڈ غیر منافع بخش ادارہ ہے جس میں معاشرتی خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ہسپتالوں اور تجارتی اداروں کو شرکت کی ترغیب دی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میں گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے پہلی غیر ملکی خاتون کو فنڈ کی طرف سے انشورنس کارڈ دیا ہے جس کے تحت انہیں بنیادی طبی سہولتیں مفت فراہم ہوں گی۔تقریب کے دوران صحت وقف فنڈ نے 9 مختلف طبی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن سلمان نے اس دوران 8 کمپنیوں اور تاجروں کو ایوارڈ دیا ہے جنہوں نے 80 ملین کی لاگت سے السلام وقف ہسپتال قائم کیا ہے جو مسجد نبوی کے زائرین کو مفت طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button