تلنگانہ

کچھ لوگوں میں آج بھی نظام کے رضاکاروں کا خوف ہے : وزیر داخلہ امیت شاہ

حیدرآباد _ 17 ستمبر ( اردولیکس) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں میں آج بھی نظام کے رضاکاروں کا خوف ہے۔انھیں اس  خوف سے نکل کر دلیری سے باہر آنے کی ضرورت ہے انہوں نے  سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں مرکزی وزارت سیاحت و ثقافت کے زیر اہتمام حیدرآباد لبریشن ڈے کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی

 

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ سرکاری طور پر یوم آزادی تلنگانہ منایا جائے۔ لیکن ووٹ بینک کے لیے چندرشیکھرراو حکومت نے سرکاری طور پر یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب اب تک نہیں منائی 75 سالوں میں کسی حکومت نے یوم آزادی نہیں منائی۔ کچھ دوسرے ناموں سے جشن منا رہے ہیں۔ تلنگانہ آزادی کے نام پر جشن منائی جائیں۔ ۔ جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج تلنگانہ آزاد ہوا ہے ۔اقتدار میں رہنے والے اگر ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سرکاری تقریب نہیں مناتے ہیں تو  یہ تلنگانہ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہوگا۔

 

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا  کہ تمام پارٹیاں تلنگانہ کی یوم آزادی تقریب سرکاری طور پر منعقد کرنے اتنے برسوں تک ڈرتی رہیں۔لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال حیدرآباد لبریشن ڈے منانے کی ہدایت دی ہے۔

ریاست حیدرآباد، کرناٹک کے کچھ حصوں اور مہاراشٹر کو 17 ستمبر کو آزادی ملی۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی کوششوں سے اس خطے کے لوگوں کو نظام کی حکمرانی سے نجات ملی۔ پورے ملک کی آزادی کے ایک سال بعد حیدرآباد کے لوگوں کو آزادی ملی۔ سردار پٹیل نے آپریشن پولو کے ذریعے نظام اور رضاکاروں کے اڈوں کا خاتمہ کیا۔ اس جدوجہد میں بہت سے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button