تلنگانہ

تلنگانہ میں ٹرائبل یونیورسٹی اور نیشنل ہلدی بورڈ قائم کرنے وزیراعظم مودی کا اعلان _ محبوب نگر ضلع میں جلسہ عام سے خطاب

حیدرآباد یکم اکتوبر (اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی نے  تلنگانہ کے مُلگ ضلع میں ٹرائبل یونیورسٹی اور نظام آباد ضلع میں نیشنل ہلدی بورڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے

 

اپنے دورہ تلنگانہ کے موقع پر انہوں نے 13500کروڑروپئے سے زائد کے کئی ترقیاتی پراجکٹس کو قوم کے نام کرنے کے بعد ضلع محبوب نگر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ یونیورسٹی سمکا سارلماں کے نام سے قائم کی جائے گی س یونیورسٹی کیلئے 900 کروڑروپئے صرف کئے جائین گے۔ انہوں نے سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے لئے تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

وزیرآعظم  نے کہا کہ ہلدی کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک قومی ہلدی بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہلدی کے کسانوں کی مشکلات کو پہچاننے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد ہلدی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کسان ہلدی کی زیادہ کاشت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلدی بورڈ کی تشکیل سے کسانوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کو ہلدی کی اہمیت کا پتہ چل گیا ہے۔ سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد کی سطح بھی بلند کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سے ایچ سی یو ایک انسٹی ٹیوٹ آف ایمیننس ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button