تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو ،آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر ہوئے برہم

حیدرآباد _7 اکتوبر ( اردولیکس) ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر و وزیر بلدی نظم و نسق تارک راماراو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر ہندووں اور مسلمانوں کے نام پر تفرقہ پیدا کرنے کی اوچھی حرکتوں کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت کو کوئی سیاسی لیڈر نہیں ہیں وہ کونسلر کے عہدہ پر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔اس لئے ہمیں موہن بھاگوت کی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دینا چاہیے

 

انہوں نے نریندر مودی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام ہوجانے کا الزام عائد کیا  انہوں نے کہا کہ مودی، عوام کی بات نہیں سنتے وہ صرف من کی بات کرتے ہیں مودی کے دور میں ملک کی معیشت تباہ ہو گئی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ملک میں 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ ملک میں وکاس کہاں غائب ہے؟ اچھے دن کب آئیں گے پتہ نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button