تلنگانہ

گریٹرحیدرآباد۔ بی آر ایس کے 5 کارپوریٹرس کانگریس میں شامل

حیدرآباد: تلنگانہ میں جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے بعض قائدین کی جانب سے پارٹیاں تبدیل کی جا رہی ہیں۔

 

تازہ طور پر حیدرآباد کے مضافاتی علاقے بوڑ اوپل میں بی آر ایس کو دھکہ لگا بوڑ اوپل کارپوریشن کے ریاستی وزیر ملا ریڈی کے رویہ کے خلاف پانچ کارپوریٹرس نے ایک ساتھ پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔

 

آج صبح ار وینکٹیش یادو، جنگیا یادو، انیتا یادگیری، مہیندر یادو، جی رما وینکٹیش یادو نے بی آر ایس سے استعفی دے دیا اور وہ اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button