تلنگانہ

حیدرآباد کمشنرپولیس کا نوجوان لڑکیوں کو ضروری مشورہ

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سندیپ شنڈالیہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے چوکس رہیں خاص طور پر نامعلوم افراد کے ساتھ ویڈیو کال نہ کریں۔

 

کمشنر پولیس نےکہا کہ حال ہی میں دو نابالغ لڑکیوں سے سوشل میڈیا کے ذریعہ دونوں لڑکوں نے دوستی کی اورویڈیو کال کرتے ہوئے ان کا ویڈیو ریکارڈ کیا گیا۔ بعد ازاں ان لڑکوں نے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے فحش ویڈیو میں تبدیل کردیا گیا،

 

لڑکیوں کو بلیک میل کیا گیا اور دھمکی دے کرانھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ کمشنرپولیس نے خاص طورپرلڑکیوں سے چوکس رہنے کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button