انٹر نیشنل

سعودی عرب نے فلسطین کے لیے نان ریذیڈنٹ سفیر کا تقرر کردیا

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب فلسطینی کاز کا بڑا حمایتی رہا ہے اس سلسلہ میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سعودی عرب نے فلسطینی علاقوں کے لیے ایک نان ریذیڈنٹ سفیر کا تقرر کیا ہے جو یروشلم کےلیے بھی قونصل جنرل کے فرائض انجام دیں گے۔

 

 

سعودی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ’ اردن میں موجودہ سعودی سفیر نایف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے‘۔

 

 

نائف السدیری نے اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینی سفارتخانے کے صدر دفتر میں فلسطینی صدر کے سفارتی امور کے مشیر مجدی الخالدی کو اپنی اسناد پیش کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button