تلنگانہ

آسرا وظیفہ کی رقم 4 ہزار کرنے اور نئے راشن کارڈس پر تلنگانہ کے وزیر کا بڑا بیان

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے آسرا وظائف میں اضافہ اور نئے راشن کارڈس سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کریم نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا عمل مکمل ہوتے ہی اسمبلی انتخابات کے موقع پر کیے گئے وعدے کے مطابق

 

آسرا وظائف کی رقم کو بڑھا کر 4 ہزار روپے کر دیا جائے گا، کسانوں کے دو لاکھ روپے کے قرض معاف کیے جائیں گے اور نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی اور بی آر ایس پر شدید تنقید کی ریاستی وزیر نے کہا کہ عوام کے ذریعہ منتخب ان کی حکومت کو دونوں پارٹیوں کی جانب سے گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاستی وزیر نے یہ بھی

 

کہا کہ ملک کے عوام کے درمیان مذہبی منافرت پیدا کرتے ہوئے بی جے پی ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آنے کے منصوبہ میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button