انٹر نیشنل

سعودی عرب میں رونالڈو اور میسی کا مقابلہ، قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی

 ریاض۔کے این واصف 

مختلف ممالک کے عوام میں مختلف کھیلوں میں دلچسپی جنون کی حد تک دیکھی جاتی ہے۔ سعودی عرب میں فٹ بال سے لگاؤ کا یہی حال ہے اس کی مثال ریاض سیزن کے فٹبال میچ کی منفرد، نمایاں اور خصوصی ٹکٹ کی نیلامی جاری ہے جس کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق خصوصی ٹکٹ پر بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی‌

سعودی تاجر عبد العزیز بغلف نے ٹکٹ کی 30 لاکھ ریال کی بولی لگائی تھی جس پر معرف تاجر بندر الضحیک نے 35 لاکھ ریال کی بولی لگا دی۔بعد ازاں ابراہیم المہیدب نے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر 40 لاکھ ریال تک کر دی ہے۔کچھ دیر بعد معروف تاجر خالد المشرف نے 70 لاکھ کی بولی لگائی اور پھر اپنی بولی پر بولی لگا کر اسے 90 لاکھ تک پہنچا دیا۔ایسے میں محمد المنجم نے مداخلت کی اور ٹکٹ کی 93 لاکھ ریال کی بولی لگا دی۔

اس کے بعد مشرف الغامدی نے ٹکٹ کی قیمت 10 ملین ریال تک بڑھا دی ہے۔ٹکٹ پر بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی اور توقع ہے کہ اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button