انٹر نیشنل

حج سیزن 2024: مکہ مکرمہ میں آج سے بغیر پرمٹ داخلے پر پابندی

ریاض۔ کے این واصف

حج سیزن کے آغاز سے کچھ قبل مکہ شہر کے تمام داخلی پوائنٹس پر شہر میں داخل ہونے والوں کی تفتیش کے بعد داخلہ دیا جاتا ہے۔ یہ عمل حج میں نفوس کی تعداد پر کنٹرول کرنے کے لئے کیا جاتاہے۔ اس سلسلہ میں محکمے نے باضابطہ اعلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

 

سعودی محکمہ امن عامہ نے ہفتہ 4 مئی 2024 سے حج سیزن کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کردیا ہے۔ جس کے تحت مکہ مکرمہ میں داخلے کےلیے انٹری پرمٹ ضروری ہوگا۔ سرکاری خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ نئے ضوابط کا مقصد حج کے عمل کو بہتر اور عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

 

امن عامہ کا کہنا ہے حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔ ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ پرمٹ یا حج پرمٹ ہوگا تو وہ اس سے مستثنی ہوں گے۔

 

یاد رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق حج سیزن میں کسی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button