تلنگانہ

کانگریس جیت گئی اور مسلم امیدوار ہار گئے _ محمد اظہر الدین کو بھی شکست

حیدرآباد _ حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار محمد اظہر الدین کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ اس حلقہ سے بی آر ایس پارٹی کے امیدوار اور رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ نے زائد از 16 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ووٹوں کی گنتی 22راونڈ کے بعد مشینوں میں خرابی کی وجہ سے چار گھنٹے کے لیے روک دی گئی تھی تاہم ضلع کلکٹر اور ڈی سی پی کی مداخلت کے بعد رات 11 بجے تک ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ جس میں گوپی ناتھ کو کامیاب قرار دیا گیا۔

بی آر ایس لیڈر مگنتی گوپی ناتھ نے جوبلی ہلز سے 16,337 ووٹوں کے فرق سے الیکشن جیت کر ایک اور میعاد حاصل کی۔ انہوں نے الیکشن میں کل 80549 ووٹ حاصل کئے۔

اس طرح کانگریس پارٹی نے 64 حلقوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت تشکیل دینے کے لئے واضح اکثریت حاصل کرلی لیکن اس پارٹی سے ایک بھی مسلم  امیدوار کامیاب نہیں ہو سکے۔ کانگریس نے 5 مسلمانوں کو ٹکٹ دیا تھا جن میں تین امیدواروں کی کامیابی کی امید کی تھی جن میں محمد علی شبیر، محمد اظہر الدین اور فیروز خان شامل ہیں لیکن ان تینوں میں سے کوئی بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button