تلنگانہ

تمام اندازے درست ثابت ہوئے _ جگتیال بلدیہ کی سابق چیرپرسن ڈاکٹر بھوگا شراونی بی جے پی میں شامل

جگتیال _ یکم فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال بلدیہ کی سابق چیرپرسن ڈاکٹر بھوگا شراونی نے بالآخر زعفرانی کھنڈوا پہن کر تمام اندازوں کو درست ثابت کردیا کہ وہ بی آر ایس پارٹی سے مستعفی ہونے کے بعد بی جے پی میں شامل ہوجائیں گی ۔

جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار سے ناراض بھوگا شراونی نے جنوری میں چیرپرسن کے عہدہ سے استعفی پیش کردیا تھا اسی دن سیاسی تجزیہ نگاروں نے کہا تھا کہ بھوگا شراونی بہت جلد زعفرانی کھنڈوا پہننے والی ہیں کیونکہ جس دن بھوگا شراونی نے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی قیام گاہ پر پریس کانفرنس منعقد کی تھی نظام آباد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے اپنے آفیشل فیس بک پر پریس کانفرنس کا لائیو کوریج کیا تھا جبکہ وہ وہاں موجود ہی نہیں تھے

 

بھوگا شراونی نے آج دہلی میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر مرکزی وزیر بھوپیندر یادو سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر تلنگانہ بی جے پی کے قائدین ڈی اروند،  جی ویویک اور ڈی کے ارونا بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button