انٹر نیشنل

حرم مکی کی صفائی دن میں دس مرتبہ اور 20 منٹ میں مکمل کی جاتی ہے

ریاض ۔ کے این واصف

حرم مکی دنیا کی واحد عبادت گاہ ہے جہان اتنی بھاری تعداد میں عابدین چوبیسویں گھنٹے موجود رہتے ہیں۔ اس کی صاف صفائی اور مینٹیننس بھی ایک بڑا چیلنج ہے اور حرم میں یہ کام اعلی ترین معیار پر ہوتا ہے۔ حال میں جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ کی صفائی دن میں دس مرتبہ 20 منٹ میں کی جاتی ہے۔

 

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت شعبہ صفائی کا کہنا ہے’ زائرین کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود 15 سے 20 منٹ میں صفائی کا کام مکمل کرلیا جاتا ہے‘۔مطاف اور خانہ کعبہ کے اطراف کی صفائی میں 200 کارکن حصہ لیتے ہیں۔

 

حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صفائی کارکنان انتہائی مستعدی کے ساتھ صفائی کا کام کر رہے ہیں۔صفائی کے کام میں ماحول دوست اشیا استعمال کی جاتی ہیں۔ شروعات خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ (ملتزم) سے ہوتی ہے جبکہ مطاف کی دھلائی کی شروعات طواف کرنے والوں کی سمت سے کی جاتی ہے۔

 

 

حجر اسماعیل اور شدروان کی صفائی ہوتی ہے۔ حجر اسود کو معطر کیا جاتا ہے۔ رکن یمانی کو گیلے کپڑے سے صاف اور پھر معطر کیا جاتا ہے۔ مقام ابراہیم کو بھی دھویا جاتا ہے۔صفائی کا مکمل ہونے کے بعد مسجد الحرام کے فرش کو خشک اور معطر کیا جاتا ہے۔

 

صفائی کارکنان کی انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ زائرین کے طواف اور عبادت میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو یہ تمام کام تربیت یافتہ سعودی عملے کی نگرانی میں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button