انٹر نیشنل

پاکستان میں زلزلے سے 11 افراد ہلاک درجنوں افراد زخمی ، کئی مکانات منہدم

حیدرآباد _ 22 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان  میں منگل  کی رات شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے وادی سوات میں زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے میں 11 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ زلزلے کی شدت سے کئی مکانات منہدم ہوگئے۔ برقی سربراہی  بند ہو گئی۔ حکومت نے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا مشنری کو حکم دیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے کئی علاقوں بشمول لاہور اسلام آباد میں بھی محسوس کیے گئے

 

زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش میں 180 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 تھی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وہ اپنے گھروں سے بھاگ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button