تلنگانہ

تلنگانہ میں یکم اگست سے زمینوں کے رجسٹریشن کی فیس میں اضافہ _ زمین کی مارکیٹ شرح بھی بڑھ جائے گی

حیدرآباد _ 17 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں زرعی اور غیر زرعی زمینوں اور غیر منقولہ جائیدادوں کے نئے رجسٹریشن چارجز یکم اگست سے لاگو ہوں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں ریاست میں زمین کی مارکیٹ شرحوں پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر اسٹماپ اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے فیلڈ لیول پر قیمت کا اندازہ لگانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔

 

پرانی شرحوں پر نظر ثانی اور نئی قدر کو لاگو کرنے کے لیے ایک مطالعہ کیا جائے گا۔ محکمہ اسٹماپس اینڈ رجسٹریشن کے عہدیدار 18 جون کو ایڈیشنل کلکٹرس اور آر ڈی اوز کے ساتھ ابتدائی میٹنگ کریں گے اور پروگرام کا آغاز کریں گے۔ نئے رجسٹریشن چارجز کا مرحلہ وار جائزہ مکمل ہونے کے بعد یکم جولائی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے بعد مارکیٹ کی حتمی قیمتوں کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ ڈپارٹمنٹ آف اسٹماپس اینڈ رجسٹریشن ، منڈل اور ضلع سطح کی کمیٹیوں کے ذریعہ جانچ کے بعد اگست سے نئی مارکیٹ قدر کو لاگو کرنے کے انتظامات کر رہا ہے۔

 

اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ کو دیہی علاقوں اور شہری علاقوں کے ذریعہ مارکیٹ شرحوں پر نظرثانی کے دوران اختیار کی جانے والے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں ۔ اسٹماپس اینڈ رجسٹریشن کے کمشنر نوین متل کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کا خیال رکھا جائے کہ فیلڈ لیول پر نظر ثانی کی جانی والی مارکیٹ شرح حقائق کی عکاسی کرے

 

۔ ریاست بھر میں ریونیو، پنچایت راج، سروے لینڈ ریکارڈ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے محکموں سے تعاون لینے کی تجویز دی گئی ہے۔قومی اور ریاستی شاہراہوں پر واقع گاوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وہاں، غیر زرعی استعمال کے لیے موزوں علاقوں، صنعتوں، ایس ای زیڈ وغیرہ کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ان علاقوں میں کھلی زمینوں کی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر مارکیٹ شرحوں کا تعین کیا جائے گا ڈسٹرکٹ رجسٹرار اور ڈی آئی جی ان طریقوں کی نشاندہی کریں گے

 

۔زرعی زمینوں کے معاملے میں ریونیو اور پنچایت حکام کی تجاویز حاصل کرتے ہوئے کھلے بازار کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا ۔بلدیات اور کارپوریشن مقامی علاقوں کی بنیاد پر قیمت کا تعین کیرے گی ۔ کمرشیل اور مین روڈ جیسے علاقوں میں قیمت کا تعین رقبے کے حساب سے کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button