تلنگانہ

لومیارج۔ دلہن کے گھروالوں نے دلہے کے گھرکو لگادی آگ

حیدرآباد: لومیارج کرنے والے نوجوان کے گھرکو آگ لگادی گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے حضورآباد منڈل کے اندرا نگرمں پیش آیا۔ راج شیکھر اور مقامی سنجنا نامی لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ ان دونوں نے ویمل واڑہ کی مندرمیں شادی کرلی۔ بعد ازاں وہ تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس سے رجوع ہوئے۔ اس دوران لڑکی کے برہم رشتہ داروں نے نوجوان کے گھرکو آگ لگادی۔ اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ گھرکا پورا سامان اورفینانس سے لاکررکھی ہوئی رقم بھی اگ کی نذرہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button