تلنگانہ

17 ستمبر کو یوم قومی یکجہتی منانے وزیر داخلہ امیت شاہ اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو بیرسٹر اویسی کا مکتوب

حیدرآباد _ 3 ستمبر ( اردولیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد پیرسٹر  اسد الدین اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو خط لکھ کر  17 ستمبر کو سقوط حیدرآباد کے دن یوم  قومی یکجہتی کے دن کے طور پر منانے کا مشورہ دیا ہے

مجلس کے سربراہ بیرسٹر اویسی نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 17  ستمبر وہ دن ہے جب ریاست حیدرآباد کا ہندوستان میں ضم  ہوا۔ اس لیے 17 ستمبر کو قومی یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جانا چاہیے۔ 17 تاریخ کو ہم پرانے شہر میں ایک ترنگا موٹر سائیکل ریالی  اور جلسہ عام کا اہتمام کریں گے۔ ہماری پارٹی کے تمام ایم ایل اے اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی آزادی کے لیے ہندو اور مسلمانوں نے مل کر جدوجہد کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button