تلنگانہ

نظام آباد میں بی آر ایس کے چار کارپوریٹرس بی جے پی میں شامل

نظام آباد _ تلنگانہ کے نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں بی آر ایس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا۔ ایک ہی دن چار کارپوریٹرس نے پارٹی چھوڑ دی۔ اتوار کو انہوں نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سنیل بنسل کی موجودگی میں خود کو بھگوا کھنڈوا پہن لیا ۔

 

سوڈا مادھو، اکولا ہیمالتا سرینواس، سنکاری نارائنا اور ملیش یادو بی جے پی میں شامل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ چاروں بی جے پی سے جیتنے کے بعد  بی آر ایس میں شامل ہوئے تھے نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی سے بی جے پی کے دھنپال سوریہ نارائنا نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے پیش نظر یہ چار کارپوریٹرس دوبارہ بی جے پی میں واپس  آگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button