تلنگانہ

حیدرآباد کی دو بہنوں کو دہلی میں گولڈ میڈل، سلور میڈل سے نوازا گیا

دہلی یکم جنوری (پر یس نوٹ) حیدرآباد کے اوپل میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی حیدرآباد کی دو بہنوں کو دہلی میں گولڈ میڈل اور سلور میڈل سے نوازا گیا ۔نرگیس سلطانہ بنت محمد عبدالسلیم،کو گولڈ میڈل جبکہ ان کی بہن نفیس سلطانہ کو سلور میڈل دیا گیا ۔امریکن فیڈریشن آف مسلمز آف انڈین ورجن کے 32ویں کنونشن میں فیڈریشن کے عہدیداروں اور معزز مہمانوں کی موجودگی میں یہ ایوارڈ پیش کئے گئے ۔ یادرہے کہ ۔امریکن فیڈریشن آف مسلمز آف انڈین ورجن کی جانب سے تعلیمی میدان میں مسلم طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ایوارڈ ملک بھرکے ہونہار طلبہ کو دئیے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈ میڈل سپاس نامہ اور رقمی چیک پر مشتمل ہے۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر دہلی کے سابق لفٹیننٹ گورنر جناب نجیب جنگ ، جبکہ دیگر مہمانوں میں قومی اقلیتی کمیشن کی رکن محترمہ سید شہزادی،منصف ٹی وی حیدرآباد کے جوائنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر تبریزتاج، معروف ماہرین تعلیم پروفیسر اخترالواسع ، ڈاکٹر کویتاشرما،پروفیسرزاہدخان،کے بشمول امریکہ اور کینیڈا سے فیڈریشن کے عہدیداران جناب شفیع اللہ لوکھنڈ والا،ڈاکٹرثنااللہ،جناب سراج ٹھاکور،جناب افروز عالم،دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران جناب محمد نعیم ،جناب محمد انور عبداللہ ،ودیگر موجود تھے ۔ایوارڈ پانے والی طالبات کے والد محمد عبدالسلام نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا انہوں نے ٹمریز کے ذمہ دران بی شفیع اللہ اور پرنسپل ڈاکٹر ریشماحسین سے اظہار تشکر کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button