تلنگانہ

اگرغلطی سے کانگریس جیت گئی تو…چندرشیکھرراو کا نرمل جلسہ عام سے خطاب

نرمل: چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے کہا ہے کہ اگر تلنگانہ میں غلطی سے کانگریس جیت جاتی ہےتو دوبارہ پپیروکاری کا دور شروع ہوگا۔ وہ نرمل میں منعقدہ بی آرایس کے جلسہ عام سے خطاب کرہے تھے۔

 

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے قبل ہمیں خشک سالی، نقل مکانی، کھیتی اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا تھا اوراب ان تمام مسائل کی یکسوئی کرلی گئی ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ بی آر ایس نے مع ام کی توقع کے مطابق متحدہ ضلع عادل آباد کو تقسم کرکے چار اضلاع کا قیام عمل‌ میں لایا ہے اور ریاست کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کو عمل میں لایا گیا یہی وجہ ہے کہ

 

آج نرمل میں میڈیکل کالج کا قیبم یقینی ہوا ہے۔ اس جلسہ میں بی آر ایس امیدوار اندرا کرن‌ ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button