تلنگانہ

تلنگانہ میں 16 اکتوبر کو گروپ 1 امتحان _ ایک ہفتہ قبل ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت

حیدرآباد _ 4 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں گروپ 1 کے پریلمس امتحان 16 اکتوبر کو ہوں گے۔ ٹی ایس پی ایس سی کے چیئرمین جناردھن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی  کہ وہ شفاف طریقے سے امتحان منعقد کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ امتحان کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ امتحان سے ایک ہفتہ قبل https://www.tspsc.gov.in/ کے ذریعے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ 503 جائیدادوں کے لیے کل 3 لاکھ 80 ہزار 202 امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے ۔ چونکہ ڈپٹی کلکٹر اور ڈی ایس پی کی سطح کی پوسٹیں ہیں، گروپ 1 کے لیے درخواستوں کا سیلاب جاری ہے۔ ہر پوسٹ کے لیے اوسطاً 756 لوگ مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

ٹی ایس پی ایس سی نے کہا کہ جنوری یا فروری میں گروپ 1 مین امتحان منعقد کرنے کا امکان ہے۔ گروپ 1 میں 503 پوسٹوں میں سے 225 خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔ جب کہ 1,51,192 امیدواروں نے اس کے لیے درخواست دی، ہر ایک پوسٹ کے لیے اوسطاً 672 لوگ مقابلہ کر رہے ہیں۔ معذوروں کے زمرے میں 24 جائیدادوں کے لیے 6105 افراد نے درخواستیں دی ہیں، ہر ایک پوسٹ کے لیے 254 افراد مقابلہ کر رہے ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہ پہلا گروپ-1 بھرتی نوٹیفکیشن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button