تلنگانہ

حیدرآباد میں گنیش مورتیاں بٹھانے اور وسرجن کی تواریخ کا اعلان

حیدرآباد: حیدرآباد میں 18 ستمبر کو گنیش مورتیاں بٹھائی جائیں گی اور 28 ستمبر کو مورتیوں کا وسرجن عمل میں آئے گا۔

 

 

کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں اور گنیش سمیتی کے اشتراک سے پرامن ماحول میں تہوار کے انعقاد کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

گنیش منڈپوں کے آرگنائزرس سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ مورتیاں بٹھانے کے تعلق سے پولیس کو اطلاع دیں اور وسرجن کے لیے جس روٹ سے مورتیوں کو لے جایا جائے گا اس روٹ کی بھی اطلاع دی جائے۔

 

 

گزشتہ سال 10 فٹ بلند سے زائد 15 ہزار مورتیوں کا وسرجن عمل میں ایا تھا جبکہ چھوٹی مورتیوں کی تعداد اس میں شامل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button