تلنگانہ

سری رام ساگر کے 26 اور نظام ساگر پراجیکٹ کے 4 گیٹ کھول دئے گئے

نظام آباد_ 27 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے  سری رام ساگر پراجکٹ میں بالائی علاقے سے بھاری سیلابی پانی داخل ہورہا ہے۔چونکہ تقریباً 2,22,216 کیوسک پانی آرہا ہے، ڈیم کے حکام احتیاط کے طور پر 26 گیٹ اٹھا دئے  ہیں اور نیچے گوداوری میں 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی چھوڑ رہے ہیں۔ لوگوں کو پہلے ہی الرٹ کردیا گیا تھا

اسی طرح نظام ساگر پراجیکٹ کے بھی 4 دروازے کھول دئیے گئے ہیں جس میں 26,800 کیوسک کا پانی داخل ہو رہا ہے پراجیکٹ کے پانی کی مکمل سطح 1405 فٹ ہے اور اس وقت پانی 1403 فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ پراجیکٹ میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17.802 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ پانی کا  ذخیرہ  14.568 ٹی ایم سی ہے۔ نظام ساگر کیچمنٹ ایریا کے لوگوں کو پانی چھوڑنے کی وجہ سے چوکنا رہنے کو کہا گیا ہے۔ مین واٹر چینل کے اردگرد کے لوگوں اور چرواہوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button