تلنگانہ

تلنگانہ کی نظام آباد ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے سائلنسرس کو روڈ رولر کے ذریعہ تباہ کردیا _ جانئے کیوں ؟

نظام آباد _ 9 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے سائلنسرس پر روڈ رولر چلاتے ہوئے اسے تباہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ خوفناک آوازیں نکالنے والی بلٹ گاڑیوں اور  بائیکس کے سائلنسرس کو روڈ رولر کے ذریعہ تباہ کردیا گیا ہے جو سڑکوں پر عوام کو پریشان کررہے تھے

 

نظام آباد ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے اس طرح کی خوفناک آوازیں نکالنے والی گاڑیوں کے  تقریبا 100 سائلینسر کو ضبط کرتے ہوئے اسے عوام کے سامنے سڑک پر روڈ رولر چلاتے ہوئے اسے تباہ کردیا ۔ نظام آباد شہر کے قلب میں واقع دھرنا چوک پر کی گئی اس کارروائی کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ تین لاکھ روپے مالیت کے سائلنسرس تباہ کئے گئے۔ پولیس نے ایسی خوفناک آوازیں نکالنے والے سائلنسرس لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔پولیس نے کہا کہ شہر میں مزید ایک ہزار بائکوں کے ایسے سائلنسر ہیں اور ان کی شناخت کر کے ضبط کرلیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button