تلنگانہ

کھمم میں چندرابابو نائیڈو کا زبردست روڈ شو _ ہزاروں افراد کی شرکت

حیدرآباد سمیت متحدہ ریاست کی ترقی ٹی ڈی پی کے دورہ اقتدار میں ہی ہوئی تلگودیشم پارٹی تلگو عوام کی دھڑکن ہے کھمم میں منعقدہ تلگودیشم پارٹی کے جلسے عام اور روڈ شو سے ٹی ڈی پی کے قومی صدر چندرابابو نائیڈو کا خطاب 

کھمم شہر کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ٹی ڈی پی کا جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں ٹی ڈی پی کے قومی صدر چندرابابو نائیڈو نے شرکت کی چندرابابو نائیڈو کے پروگرام کا آغاز کھمم میں روڈ شو کے ذریعے ہوا روڈ شو کا آغاز کھمم کے کالوا وڈو سنٹر سے ہوا چندرا بابو کا روڈ شو کھمم کے قدیم بس اسٹینڈ ویرا روڈ سے ہوتے ہوئے کھمم کے سردار پٹیل اسٹیڈیم پہنچا روڈ شو میں سڑک کی دونوں جانب عوام کا ہجوم امڑپڑا ۔ ٹی ڈی پی پارٹی اور چندرابابو نائیڈو کے تائید میں عوام نے زبردست نعرے بازی کی سردار پٹیل اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے عام سے چندرابابو نائیڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سمیت متحدہ ریاست کی ترقی ٹی ڈی پی کے دور حکومت میں ہی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ تلگودیشم پارٹی تلگو عوام کے لئے این  ٹی راما راؤ نے تلگو دیشم پارٹی کی بنیاد رکھی ۔ جس کا مقصد تلگو عوام کی فلاح و بہبود تھا  چندرابابو نائیڈو نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں اندرون 14 ماہ ہائی  ٹک سٹی کا قیام عمل میں لاکر ٹی ڈی پی کے دورہ حکومت میں ائی ٹی شعبہ میں روزگار فراہم کرنے والی پارٹی کا نام ہی تلگودیشم ہے

 

متحدہ ریاست میں انجنیئرنگ کالجوں کی تعداد  صرف 40 تھی جس کو بڑھا کر ٹی ڈی پی کے دورمیں 240 کیاگیا آنجہانی ین ٹی راما راؤ نے ہی ریاست میں 2 روپے کلو چاول اور کسانوں کو برقی بل کو نصف کیاتھا چندرابابو نائیڈو نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کھمم کی ترقی بھی ٹی ڈی پی دور اقتدار میں ہو نے کا دعوہ کیا ۔

کھمم کے جلسہ عام میں چندرابابو نائیڈو نے ذات پات کی سیاست کرتے ہوئے اپنے دوران تقریر اشتعال انگیز بیان دیا اور کہا کہ ٹی ڈی پی پارٹی کو کموں کی پارٹی قرار دیا اور جلسہ عام میں شرکت کیے ہوئے ایک مخصوص طبقے کا شکریہ ادا کیا بھر حال چندرا بابو نائیڈو نے مردہ ٹی ڈی پی کو دوبارہ روح پھونکے کی کوشش کی چندرابابو نائیڈو نے تلگو دیشم پارٹی چھوڑکر دیگر پارٹیوں میں شامل ہونے والے قائدین کو دوبارہ ٹی ڈی پی میں شامل ہونے کی دعوت دی جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button