تلنگانہ

خواتین ریزرویشن کے فی الفور نفاذ کے لئے بھارت جاگرتی کی قانونی جدوجہد

خواتین ریزرویشن کے فی الفور نفاذ کے لئے بھارت جاگرتی کی قانونی جدوجہد

ماہرین قانون کے مشورہ پر سپریم کورٹ میں فریق بننے پر غورو خوض

خواتین تحفظات پر مرکزی حکومت مثبت جواب دے

عام انتخابات سے ہی تحفظات پر عمل آوری کا پر زور مطالبہ

رکن قانون ساز کونسل کے کویتا عملی طور پر مصروف عمل

نظام آباد 5/(اردو لیکس) بھارت جاگروتی تنظیم کی صدرو ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا نے اعلان کیا کہ وہ خواتین ریزرویشن ایکٹ کے فوری نفاذ کے لیےہر ممکن مساعی کریں گی۔ بھارت جاگرتی کی جانب سے قانونی جنگ لڑنے کے لیے ماہرین قانون سے بات چیت کی جارہی ہے اور تنظیم سپریم کورٹ میں زیر التواء عرضی میں فریق بھی بنے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خواتین کے ریزرویشن کے لیے جدوجہد کی ہیں اور اسے فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے ایک اور لڑائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 

انہوں نے یاد دلایا کہ کئی سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں خواتین ریزرویشن ایکٹ کو فوری نافذ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی جماعتیں اور تنظیمیں پہلے ہی عدالت عظمیٰ سے رجوع ہو چکی ہیں۔ کویتا نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت مثبت جواب دے اور 2024 کے عام انتخابات میں ہی ریزرویشن کو نافذ کرنے کے لیے اقدامات روبہ عمل لائے۔

 

کویتا نے اعلان کیا کہ خواتین تحفظات کے معاملے میں سپریم کورٹ کی سماعت کے تناظر میں، وہ بھارت جاگرتی کی جانب سے قانونی کارروائی کرنے کے لیے بھی بات چیت کر رہی ہیں اور قانونی ماہرین کے مشورے پر سپریم کورٹ میں زیر التواء عرضی میں فریق بنا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button