تلنگانہ

اف یہ گرمی۔ان اوقات میں لوگ ضروری کام سے ہی باہر نکلیں۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک بعض مقامات پر گرم ہوائیں چلیں گی۔ خشک موسم کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے جاری درج حرارت کے مقابل مزید دو تا تین ڈگری زائد درج حرارت درج ہونے کا امکان ہے۔

 

دوپہر کے وقت اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظر صبح 11 بجے سے دوپہر تین بجے تک ضروری کاموں کے سلسلے میں ہی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس دوران یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اتوار کے دن ریاست کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 

پہلے ہی ریاست میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ ضروری کام سے ہی دوپہر کے وقت باہر نکلنے کو ترجیح دے رہے ہیں کئی مصروف ترین سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button