اسپشل اسٹوری

25 سال کم عمر میں شادی کریں انعام پائیں۔ چین میں دلہنوں کیلئے حکومت کا آفر

بیجنگ: چین میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی کے باعث مقامی حکام اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ 25 سال یا اس سے کم عمر میں شادی کرنے والی نوجوان خواتین کو انعام دیا جائے گا۔ ژی جیانگ ریاست میں چانگشن کاؤنٹی نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا ہے۔

 

 

چین جس کی آبادی 140 کروڑ سے زیادہ ہے اس وقت شرح پیدائش میں کمی سے پریشان ہے۔ اس تناظر میں نوجوان خواتین کو مناسب عمر میں شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر نقد ترغیبات متعارف کروائی گئی ہیں۔

 

 

یہ ترغیبات ان نوجوان خواتین کیلئے ہے جو 25 سال یا اس سے کم عمر میں شادی کرتی ہیں۔ لیکن یہ پہلی شادی ہونی چاہئے۔ کیش سکیم کے تحت .. ہزار یوآن دیئے جائیں گے۔ چین میں مردوں اور عورتوں کی شادی کی کم از کم عمر 20 اور 22 سال ہے۔ جیسے جیسے لوگ چھوٹے خاندانوں کے عادی ہو رہے ہیں، زندگی گزارنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ثقافتی تبدیلیوں کی وجہہ سے شادی کرنے والے جوڑوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

 

 

چین کی شہری امور کی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2021 کے مقابلے 2022 میں شادی کرنے والوں کی تعداد میں 10.5 فیصد کمی واقع ہو گئی۔ کہا گیا ہے کہ 2021 میں 7.63 ملین جوڑوں کی شادی ہوئی اور 2022 میں 6.8 ملین جوڑوں نے شادی کی۔

 

 

یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ سال چین میں 1986 کے بعد سب سے کم شادیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button