تلنگانہ

تلنگانہ میں 16پارلیمانی حلقوں پرکانگریس اور ایک پراے آئی ایم آئی ایم کی حمایت _ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی مجلس شوریٰ کا فیصلہ

حیدرآباد:(پریس نوٹ)جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ کی مجلس شوری نے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ کے سترہ (17) پارلیمانی حلقہ جات میں سے سولہ (16) پر کانگریس اور ایک نشست پر مجلس اتحاد المسلمین کی تائید کا فیصلہ کیا ہے-

جناب عبدالمجید شعیب صاحب معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ و کنوینر پولیٹیکل افیرس کمیٹی حلقہ تلنگانہ نے صحافت کو جاری کردہ بیان میں عامة الناس بطور خاص مسلم رائے دہندگان سے اپیل کہ وہ صد فیصد رائے دہی کو یقینی بنائیں۔

اپنے گھروں میں موجود تمام ووٹروں کو ساتھ لیکر پولنگ بوتھ جائیں اور ان انتخابات میں نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں ۔

جناب عبدالمجید شعیب نے عوام سے اپیل کہ صبح کی ابتدائی ساعتوں میں حق رائے دہی سے استفادہ کریں تاکہ بوگس ووٹنگ کا موقع نہ رہے اور دھوپ کی شدت سے بھی محفوظ رہا جاسکے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ کے عوام فرقہ پرست قوتوں کا تلنگانہ سے صفایا کردیں گے اور ملت اپنے ووٹوں کو منتشر نہیں ہونے دےگی ۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button