انٹر نیشنل

سوڈان سے اب تک 8 ہزار سے زیادہ غیر ملکیون کا انخلا کیا گیا : ترجمان

حیدرآباد ۔ کے این واصف

افراتفری کا شکار ملک سوڈان سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی پہل سعودی عرب نے کی۔ اور نہ صرف سعودیوں کو بلکہ ہندوستان سمیت اپنے تمام دوست ممالک کے باشندوں کو بھی سوڈان سے نکالا۔

ایک اعلان میں سعودی بحریہ کے ترجمان کرنل علی بن حسن آل علی کے مطابق سعودی عرب نے سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے اب تک 21 بحری آپریشن کئے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انھون نے کہا ہے کہ ’اب تک 110 ممالک سے تعلق رکھنے والے 8292 افراد کا انخلا کیا جاچکا ہے‘۔جبکہ سوڈان سے غیر ملکیوں کے بحری انخلا کا آپریشن جاری ہے جس میں سعودی شہریوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو بلا تفریق سوڈان سے نکالا جارہا ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’انخلا کی یہ مہم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کی جارہی ہے‘۔’یہ انسانی مہم سعودی عرب کی طرف سے انسانی دوست کا پیغام ہے جس میں سعودی عرب کا قائدانہ کردار واضح ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button