نیشنل

پروفیسر محمد محمود صدیقی کو ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ سے اعزازی ڈاکٹریٹ

حیدرآباد، 3 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے اسکول برائے تعلیم و تربیت کے ڈین و او ایس ڈی II پروفیسر محمد محمود صدیقی کو بین الاقوامی مرکز برائے تحقیق ، بین العقائد تعلقات اور سماجی ہم آہنگی و مفاہمت، ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ، حیدرآباد نے اپنی باوقار اعزازی ڈگری Honoris Causa، Doctor of Divinity سے نوازا ۔

ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کی گریجویشن تقریب میں جو 31 مارچ کو منعقد ہوئی، انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ریو ڈاکٹر ٹی سیمیول پیکم نے پروفیسر محمد محمود صدیقی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل اور حرکیاتی استاد ہیں۔ اپنے مفوضہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ، سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں منہمک رہتے ہیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ اعزازی ڈگری عطا کی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی ا نہیں کئی ایک اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ان میں امریکی ادارے کا Unsung Heroایوارڈ بھی شامل ہے۔پروفیسر محمود صدیقی کو اس اعزاز کے حصول پر اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن ، رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی پر و فیسر شگفتہ شاہین اور دیگر اساتذہ ، افسران ، ملازمین اور طلباءوطالبات نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button