تلنگانہ

حیدرآباد ضلع کے خانگی اسکولوں میں یونیفارم اور دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی

حیدرآباد _ 31 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد ضلع کے خانگی اور غیر امدادی اسکولوں میں یونیفارم، شوز اور بیلٹس کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ایک سرکیولر جاری کیا ہے

 

۔ ڈی ای او حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر میں بتایا گیا کہ ضلع کے خانگی اورغیرامدادی اسکولوں کے احاطہ میں یونیفارم، شوز اور بیلٹ کو فروخت نہیں کیا جاسکتا۔ اس سلسلہ میں  اسکول انتظامیہ کو مشورہ دیا گیاکہ وہ مذکورہ اشیاء کی فروخت نہ کریں۔ سرکیولر میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں چلنے والے اسٹیٹ، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اسکولوں کے احاطہ میں یونیفارم، شوز اور بیلٹس جیسی اشیاء کو فروخت نہ کریں

 

اور  اسکولوں کے کاونٹرس سے فروخت کی جانے والی کتابوں، نوٹ بکس، اسٹیشنری کو بغیر منافع فروخت کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ان احکام کی خلاف ورزی کرنے والے انتظامیہ کو نوٹس جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button