تلنگانہ

حیدرآباد: کتے کے حملہ میں 5 ماہ کے بچے کی موت

حیدرآباد: شہر میں کتے کے حملے میں پانچ ماہ کے بچے کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ شیخ پیٹ علاقے میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق انوشا اور انجی مزدور پیشہ بتائے گئے ہیں۔ آٹھ دسمبر کو وہ اپنے شیر خوار بیٹے شرت کو جھونپڑی میں سلا کر کام پر گئے ہوئے تھے۔ ان کی عدم موجودگی میں کتے نے بچے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا تھا، اسے نیلوفر اور اس کے بعد عثمانیہ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج تھا

 

آج بچے کی موت ہو گئی۔حالیہ دنوں میں شہر میں معصوم بچوں پر کتوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button