تلنگانہ

سینئر آئی اے ایس عہدیدار جنت حسین کا انتقال

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس) متحدہ ریاست آندھراپردیش کے  ریٹائرڈ آئی اے ایس و سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے پرنسپل چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے والے  جنت حسین  کا انتقال جمعہ کی علی الصبح  آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سولورپیٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔

وہ پچھلے کچھ سالوں سے الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے ۔1977 کے آئی اے ایس بیچ کے جنت حسین نے نیلور کلکٹر کے فرائض انجام دیئے۔ انھوں نے نارا چندرابابو نائیڈو اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور میں ریاست کے اسپیشل چیف سکریٹری کے طور پرکام کیا ۔ وہ 31 دسمبر 2010 کو اسپیشل چیف سکریٹری کے طور پر ریٹائر ہوئے۔ اس مدت کے دوران، انہوں نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے چیف کمشنر کا چارج سنبھالا۔ وہ 2014 تک اس عہدے پر رہے۔

 

جنت حسین نے چار دہائیوں تک ایک ایماندار افسر کی حیثیت سے تلگو عوام کی خدمت کی۔ جس وقت وائی ایس آر نے پہلی بار چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا تھا، انہوں نے مفت بجلی کی فائل پر دستخط کئے تھے۔ مزید یہ کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مفت برقی کی اسکیم کا طریقہ کار جنت حسین ہی نے مرتب کیا تھا۔

ان کی ایک بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ وہ سلورپیٹ میں اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ رہ رہے تھے ۔ چند سال پہلے وہ الزائمر سے متاثر ہوئے تھے  یہاں ۔ کئی سیاسی رہنماؤں اور عہدیداروں نے جنت حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جنت حسین کی نماز جنازہ 24 فروری کو بعد نماز مغرب حیدرآباد کے پنجہ گٹہ میں ادا کی جائے گی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button