تلنگانہ

مکرم جاہ بہادر کے آخری دیدار کے لئے چومحلہ پیالیس میں عوام کا تانتا بندھ گیا _ خواتین بھی شامل

حیدرآباد _ مکرم جاہ بہادر کے جسد خاکی کو حیدرآباد  کے چومحلہ پیالس میں آخری دیدار کے لئے رکھا گیا ہے جہاں آج صبح 8 بجے سے چو محلہ پیلس پہنچ کر آخری دیدار کرنے اور خراج پیش کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔جن میں خواتین بھی شامل ہیں مرد اور خواتین قطاروں میں ٹھیر کر مکرم جاہ بہادر کا آخری دیدار کررہے ہیں اطراف کے علاقوں میں دکان داروں نے رضا کارانہ طور اپنے دکانیں بند کرلیں پولیس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں

چو محلہ پیلس میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے

رات دیر گئے افراد خاندان کے علاوہ عوام کی چومحلہ پیالس میں داخلے کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے ایچ ای ایچ دی نظام ٹرسٹ اوقاف کمیٹی نے مکہ مسجد کے احاطہ کے علاوہ بیرون مکہ مسجد میں مصلیوں کیلئے نماز کے انتظامات کی خواہش کی جس پر محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ضرورت پڑنے پر مسجد کے بیرونی حصہ میں بھی جائے نمازوں کا انتظام کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ آج بعد نماز عصر نماز جنازہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button