تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج اور کل شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 24 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے اثر کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو ریاست بھر میں شدید بارش کا امکان ہے۔ شمالی تلنگانہ کے 8 اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی جاری کی گئی ہے۔

 

اضلاع ورنگل، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، سدی پیٹ، رنگاریڈی، یادادری بھونگیر،  آصف آباد، منچیریال، نرمل، کریم نگر، پیداپلی ، بھوپال پلی، ملوگو میں بھاری بارش کی توقع ہے۔ 115.6 سے 204.4 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ سات دیگر اضلاع میں 64.5 سے 115.5 ملی میٹر کے درمیان بارشیں ہوں گی۔

 

جمعہ کی رات حیدرآباد اور پڑوسی اضلاع میں درمیانی بارش ہوئی۔ بنڈلہ گوڑہ  جاگیر، راجندر نگر، چندرائن گٹہ، کوکٹ پلی، حیدر نگر، آلوین کالونی، کے پی ایچ بی کالونی، نظام پیٹ، باچوپلی، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، سکندرآباد، بوئن پلی، الوال، تروملاگیری، بیگم پیٹ، ماریڈپلی، چلکل  گوڈا میں بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button