تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کو تلنگانہ حکومت نے دی ایک اور بلٹ پروف گاڑی

حیدرآباد _ 28 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے گوشہ محل اسمبلی حلقہ کا  ایم ایل اے ملعون راجہ  سنگھ کو حکومت نے ایک اور بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی ہے۔ چونکہ پہلے دی گئی بلٹ پروف گاڑی اکثر خراب ہو رہی تھی، اس لیے اس نے یہ معاملہ کئی بار چیف منسٹر چندرشیکھرراو، وزیر داخلہ اور ڈی جی پی کے علم  میں لایا تھا ۔ تاہم ان سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے اس نے اپنی  پرانی گاڑی کو حال ہی میں پرگتی بھون میں چھوڑ دیا تھا ۔ جس پر  حکومت نے ملعون راجہ سنگھ کو ایک اور بلٹ پروف گاڑی دی ہے ۔ راجہ سنگھ کے گھر 2017 ماڈل کی فارچیونر کار روآنہ کی گئی ۔

 

بلٹ پروف گاڑی کے الاٹمنٹ پر ملعون راجہ سنگھ نے کہا کہ پولیس بلٹ پروف گاڑی کو دھول پیٹ میں اس کے گھر لے آئی۔ اور وہ فی الحال  سری سیلم میں ہے  حیدرآباد آنے کے بعد وہ دیکھے  گا کہ گاڑی کی حالت کیسی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ نئی گاڑی نہیں چاہتا  صرف  کنڈیشن کی گاڑی چاہتا  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button