انٹر نیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کی قیامگاہ کے پاس یرغمالیوں کے رشتہ داروں کا احتجاج

File photo

نئی دہلی: اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کی تل ابیب میں واقع سرکاری رہائش گاہ کے باہر یراحتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کو آگے بڑھنے سے پولیس نے روک دیا

 

یہ یرغمالیوں کے رشتہ دار بتائے گئے ہیں، یہ احتجاجی مظاہرہ گزشتہ ماہ حماس کے مزاحمت کاروں کے مسلح کارکنوں کے غزہ کی پٹی کے گرد ونواح بسنے والی یہودی کمیونٹیز پر حملہ روکنے میں ناکامی کے خلاف غم وغصہ کا اظہار تھا۔

 

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیتن یاہو کی یروشلم میں واقع قیام گاہ کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے احتجاج کے لئے جمع ہونے والے سیکڑوں احتجاجیوں نے ہاتھوں میں اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے

 

اور وہ نیتن یاہو کو گرفتار کرو کے نعرے لگا رہے تھے۔احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب عوامی رائے عامہ کے ایک سروے میں تین چوتھائی اسرائیلیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

رائے عامہ کا یہ سروے اپنی سیاسی اور سکیورٹی قیادت کی پالیسیوں کے خلاف ان کے غم وغصے کا اظہار ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں جنگ بندی‌کا‌مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button