تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی کل اتوار کو گنتی _ ملک بھر کی نظریں نتائج پر مرکوز

حیدرآباد _ تلنگانہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان اتوار کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے لئے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ جملہ 49 گنتی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 14 حیدرآباد ضلع میں ہیں جبکہ 4 رنگا ریڈی ضلع میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ 31 اضلاع کے ہیڈکوارٹر میں ایک ایک سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

 

سنٹرل آرمڈ فورس کی تقریباً 40 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔تمام گنتی مراکز پر تین درجے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ریاست تلنگانہ کی تیسری اسمبلی کے لیے 119 ارکان کے انتخاب کے لیے جملہ3 کروڑ 26 لاکھ رائے دہندوں میں سے 71.34 فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نلگنڈہ ضلع کے منوگوڑوحلقہ میں سب سے زیادہ 91.89 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ حیدرآباد ضلع کے یاقوت پورہ میں سب سے کم 39.64 فیصد پولنگ ہوئی۔ جملہ 2290 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 221 خواتین اور ایک زنخہ شامل ہے۔بی آر ایس نے تمام 119 سیٹوں پر تنہامقابلہ کیا جب کہ بی جے پی نے 8 نشستیں اپنی اتحادی جناسینا کو الاٹ کیں کانگریس نے ایک سیٹ سی پی آئی کو دی۔ سی پی آئی ایم نے تنہا19 سیٹوں پر مقابلہ کیا جبکہ مجلس نے 9 حلقوں پر امیدوار ٹہرائے۔ بی ایس پی نے 106 حلقوں پر مقابلہ کیا۔

 

مختلف ایگزٹ پولز میں کانگریس کی کامیابی کے امکانات کے باوجود چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی جانب سے تیسری میعاد کے لئے اقتدار میں آنے کے دعوؤں پر ملک بھر کی نظریں تلنگانہ کے نتائج پر مرکوز ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button