تلنگانہ

حیدرآباد: اے ٹی ایم سے نکالے 8 ہزار ہاتھ لگے 600 روپئے

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے ایک خانگی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والا ایک شخص اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب ایک ہزارروپئے نکالنے پر مشین سے صرف 200 روپئے ہی نکلے۔ یہ واقعہ ناچارم کے ملا پور علاقہ کے ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں پیش آیا۔ اس شخص نے اس طرح سے جملہ 8 ہزار روپئے نکالنے کی کوشش کی تو اس کے ہاتھ صرف 600 روپئے آئے۔ اسی طرح اور بھی کئی افراد نے اس اے ٹی ایم سے کم پیسے نکلنے کی شکایت کی عوام کا ہجوم وہاں جمع ہوگیا اور حکام کو مطلع کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button