تلنگانہ

تلنگانہ کا ایک گاوں بارش سے مکمل زیر آب _ لوگ جان بچانے چھت پر چڑھ گئے : ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے نکالنے کی کوشش

کریم نگر _ 27 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے شنکربھوپال پلی ضلع میں شدیدبارش کے نتیجہ میں کئی مواضعات زیرآب آگئے۔خاص طور پر مورانچاپلی گاوں مکمل طور پر زیر آب آگیا ہے جہاں گاوں کے عوام مکان کی چھت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور حکومت کی امداد کا انتظار کررہے ہیں

 

اس دوران گاوں کے  دو افراد بہہ گئے۔تقریبا 1500افراد کی جان کو خطرہ ہے۔رکن اسمبلی جی وینکٹ رمناریڈی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مدد کی خواہش کی تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو بچایاجاسکے۔

 

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر فوج کے دو ہیلی کاپٹرس جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے مورانچاپلی گاؤں بھیجے گئے۔چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا کہ کئی اضلاع میں آئی اے ایس عہدیداروں کو اسپیشل آفیسر بنایا گیا ہے تاکہ شدید بارش اور سیلاب کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی مدد کی جا سکے

متعلقہ خبریں

Back to top button