انٹر نیشنل

پاکستان میں ٹماٹر500 اورپیاز300 روپئے کیلو

نئی دہلی: پاکستان میں سیلاب سے فصلوں کو زبردست نقصان پہنچنے کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقون میں ترکاری کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اور یہاں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، سیلاب کی وجہہ سے حمل ونقل میں خلل اندازی کے سبب دکانداروں نے من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ پیاز 300 روپے فی کلو اور لیموں 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ سرکاری نرخ سے ٹماٹر کی قیمت 80 روپے فی کلو سے کم از کم چھ گنا زیادہ ہے، جب کہ پیاز 61 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ سے پانچ گنا زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔ ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button